لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمدناصراقبال خان نے کہا نیودہلی کے ایوانوں پر مودی کی بزدلی کاراج ہے۔ انتہاپسند مودی کی فطرت انسانیت اورامن کیلئے خطرہ بن گئی ہے،اس نے جوآگ بھڑکائی ہے نہ جانے اب وہ کس کس کے خون سے بجھے گی۔ بھارت قیامت تک اچھا ہمسایہ نہیں بن سکتا۔ مودی سرکار نے ہربار پاکستان اورچین کوامن اورمکالمے کی دعوت کاجواب بدترین جارحیت سے دیا۔ پاک فوج نے پاک سرزمین کابھرپوردفاع کرتے ہوئے دشمن پرکاری ضرب لگائی۔
پاک فوج نے ملک کا بھرپوردفاع کرکے دشمن پرکاری ضرب لگائی:ناصراقبال
May 08, 2025