لاہور(نیوز رپورٹر) ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج، پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا ایمرجنسی اجلاس لاہور جنرل ہسپتال کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں ادارے کے تمام فیکلٹی ممبران، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین،ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق سمیت انتظامی ڈاکٹرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے ہسپتال کے تمام شعبوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔
پروفیسر الفرید ظفر کی زیر صدارت ایمرجنسی اجلاس ،تمام شعبوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے
May 08, 2025