پاکستان اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے:خرم دستگیر 

May 08, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)لیگی رہنما و سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی بین الاقوامی سرحدوں کے اندر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی قابل سزا خلاف ورزی ہے،بھارت نے اندھیرے میں حملے کرکے نہتے شہریوں کو شہید کیا،پاکستانی فوج نے شہری آبادی اور فضائی خودمختاری کے تحفظ کے لیے سخت جواب دیا ہے۔پاکستان اپنے دفاع میں جوابی کاروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،بالکل الٹ،حقیقت میں نئی دہلی نے اسلام آباد کے تحمل کو مطمئن کرنے سے تعبیر کیا اور اس کی جاری پاکستان مخالف دشمنی پر پانی پھیر دیا ہے۔

مزیدخبریں