حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حکومت کی جانب سے فراہم کردہ کتابیں نہ دیئے جانے کی خبرمیڈیا پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا سخت نوٹس لیا۔سرکاری سکولوںکے طلبہ وطالبات کو مفت کتابیں فراہم کرنے کے دعوے کئے تھے۔ حکومت کی جانب سے کتابیں ضلع کے ویئر ہائوسز میں آنے کے باوجود سرکاری سکولوں میں تقسیم نہ کی گئیں اور صرف تیس فیصد طلبہ کو کتابیں دی گئیں باقی ویئرہائوسز میں پڑی رہیں ۔جب اسکی خبر میڈیا پر نشر ہوئی تو ڈپٹی کمشنر اور اعلی حکام کے نوٹس پر سی ای او ایجوکیشن محمد اکرم اشرف اور دیگر ایجوکیشن افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے ویئر ہائوسز میں پڑی کتابیں ایک ہی دن میں سرکاری سکولوں میں پہنچادیں لیکن اسکے باوجود اب بھی بے شمار طلبہ وطالبات کتابوںکی قلت کے باعث نئی کتابوں سے محروم ہیں۔
حافظ آباد:سرکاری سکولوں میںکتابیں نہ دیئے جانے کی خبرکے بعد ڈپٹی کمشنر کا نوٹس
May 08, 2025