کامونکی: چوری کی وارداتوں  میں شہری مال و زر سے محروم 

May 08, 2025

کامونکی(نمائندہ خصوصی) چوری کی وارداتوں میںشہری مال و زر سے محروم ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ڈیرہ بابا جانی کا احمد شہزاد محلہ شریف پورہ میں دوست کے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور لے گئے۔جبکہ نواحی گاؤں مچھرالہ کے زمیندار محمد نواز کے کھیتوں سے  چور فصلوں کو سیراب کرنے والی بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے۔اعجاز احمد رحمانی سکنہ سبزی منڈی کا نزد بھولا پیر دربار کی دوکان سے  چور الماری  کے راستے سے داخل ہوکر 40 سے 50 ہزار روپے لے گیا۔

مزیدخبریں