سابق  اولمپئن راؤ سلیم ناظم انتقال کرگئے

May 08, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی کے اولمپئن راؤ سلیم ناظم انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس تھی۔راؤ سلیم ناظم مانٹریال اولمپکس 1976 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ وہ ورلڈ کپ 1975 کے سلور میڈلسٹ، ایشین گیمز 1974 اور انڈین کپ 1989 کے گولڈ میڈلسٹ تھے۔

مزیدخبریں