سٹی ٹریفک پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر قومی پرچم لگا کر ڈیوٹی 

May 08, 2025

لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے مادر وطن سے محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ روز تمام سرکاری گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لگا کر ڈیوٹی کا آغاز کیا۔ سی ٹی او لاہور اطہر وحیدکا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تمام افسر و سیکٹر کی گاڑیوں اور پٹرولنگ بائیکس پر پاکستانی پرچم لگا کر ڈیوٹی کا آغاز کیا گیا۔پاکستان ہماری بنیاد ہے۔ اس کی مٹی میں شہداء کا لہو شامل ہے۔حصول پاکستان کی جدوجہد اور شہدائے پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتا۔پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان ہے اور وطن کی خاطر ہر طرح کی قربانی کیلئے تیارہے۔ ٹریفک پولیس لاہور مادروطن سے محبت کا اظہار قومی پرچم آویزاں کر کے ڈیوٹی کر رہی ہے ۔ٹریفک پولیس لاہور کے تمام افسران شہریوں کی مدد کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں۔ ہر پاکستانی اپنی افواج کی بہادری، جذبہ حب الوطنی اور جنگی صلاحیتوں پر فخر کرتا ہے۔پنجاب پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ شہریوں کی مدد کو تیار ہے۔

مزیدخبریں