وکلاء برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے : پنجاب بار کونسل

May 08, 2025

لاہور(خبرنگار)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر مین عرفان صادق تارڑ اور چیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی فاووق ڈوگر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے چھ مقامات پر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کئے گئے۔ انہوں نے بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی فضائیہ کی جوابی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نا قابل قبول ہے ۔ پوری پاکستانی قوم اور وکلا برادری وطن عزیز کی سلامتی اور دفاع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کی قربانی کیلئے ہمہ تن گوش ہیں۔

مزیدخبریں