15ویں کاشی سنٹرل ،سائوتھ ایشیاء کموڈیٹی فیئر ،شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب 

May 08, 2025

لاہور( کامرس رپورٹر)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے چین میں منعقد ہونیوالے15ویں کاشی سنٹرل اینڈ سائوتھ ایشیاء کموڈیٹی فیئر میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹڈیپ اسد علی کے مطابق رواں سال 15سے19اگست تک منعقد ہونیوالی نمائش میں ٹیکسٹائل ، لیدر ، فشریز اور ایگریکلچرمصنوعات کے سٹالز لگائے جائینگے۔ شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 23مئی مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں