لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیت ثابت کر دی ہے۔ بھارت کو اس کی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر اپنی صلاحیت ثابت کر دی:اشرف بھٹی
May 08, 2025