لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2025پر صدر مملکت آصف علی زرداری کو اپنے سنگین تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے خط ارسال کر دیا۔ پاکستان ٹیکس بار کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اور سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا مذکورہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس ٹیکس دہندگان کے حقوق سلب کرنے اور ملک کی سرمایہ کاری کے ماحول پر طویل مدتی منفی اثرات مرتب کرے گاجسے فوری واپس لیا جائے۔ پہلے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کی آزادی کو محدود کردیا گیا۔ اب متنازعہ ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس دہندگان کے حقوق کو سلب کرلیا گیا ہے۔
پی ٹی بی اے کا ٹیکس ترمیمی آرڈیننس تحفظات پرصدر پاکستان کوخط ارسال
May 08, 2025