بھارت نے بزدلانہ حملہ کرکے ہمیشہ منہ کی کھائی ہے: عمران سلفی 

May 08, 2025

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، رات کی تاریخی میں بزدلوں کی طرح حملہ کرنا بھار ت کی پرانی روایت رہی ہے، بھارت نے بزدلانہ حملہ کرکے ہمیشہ منہ کی کھائی ہے، معصوم شہریوں ،مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ عالمی دہشت گردی ہے ، دنیا بھارت کو ایک دہشت گرد ملک قراردے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی نے پریس کلب مصطفی آباد کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے کیا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری سہیل قمر سندھو، ڈاکٹر اصغر علی شہزاد ، عمر حیات میو ،ملک محمد اقبال، مہر علی مہران، محمد اکمل کھوکھر ، مہر عبدالقیوم ، سیٹھ محمد حسین ، رانا توقیر احمد ، زرار علی خاں ، ارشد علی شامی،شاہد عمر، محمد طاہر میو ، محمد جمیل سندھو،سیٹھ ابراہیم ، سردار راشد ڈوگر ، مہر اسدمنیرودیگر نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ 

مزیدخبریں