قصور(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے منیر شہید کالونی میں واقع میونسپل پبلک لائبریری لیڈی پارک اور اندرون کوٹ بدردین شہر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سعد بن شبیر، میونسپل کمیٹی قصور اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروں سمیت دیگر عملہ بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کی سیروتفریح کیلئے پارک کی بحالی، سہولیات کی دستیابی، شجر کاری اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ پارک کو نئے سرے سے آباد کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی عمران علی کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام کے تحت پارکوں کی بحالی اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے اندرون کوٹ بدردین شہر کی گلیوں کے وزٹ کے دوران وہاں صفائی ستھرائی،تجاوزات، نکاسی آب، میونسپل ودیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر قصور کا میونسپل پبلک لائبریری لیڈی پارک کا دورہ
May 08, 2025