صحت مند جسم سے خوشحال معاشرے تشکیل پاے ہیں:ناصر محمود اللہ والے

وزیرآباد(نا مہ نگار) انسان کی دوسرے انسان عیادت اور علاج معالجہ میں معاونت محسن انسانیت رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی ؐ کی سنت ہے ،صحت مند جسم سے خوشحال معاشرے تشکیل پاے ہیں جن ممالک ، انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد میں ناصر محمود اللہ والے اور انکی ٹیم شبانہ روز انتھک محنت ،مخیر حضرات درد دل رکھنے والی شخصیات کی معاونت سے جو مفت علاج معالجہ کے پراجیکٹس چلارہے ہیں خصو صاً فری دائیلسز شعبہ دورافتادہ تحصیل لیول پر غریب ومستحق افراد کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار بانی ڈائیلسز شعبہ ممتاز بزنس مین محمد سلیم اور عبد اللہ نعیم نے انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیر آباد کے زیر اہتمام فری ڈائیلسز یونٹ کے وزٹ کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرچیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ ،صدر ناصر محمود اللہ والے ،ایم ایس ڈاکٹر وقاص اعظم چیمہ،طاہر رفیق منہاس،محمد اکبر بٹ ،محمد اسلم جاوید خاں ،خالد محمود اللہ والے ،افتخار حسین صدیقی ،محمد اشرف نثار،ڈاکٹر سید رضا سلطان ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔ تین نئی مشینوں کے اضافہ سے 18مشینوں پر 36مریضوں کے ڈبل شفٹ میں مفت ڈائیلسز ہوں گے ۔ انجمن کے معاونین شیخ جلیل ،چوہدری ثناء اللہ کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کروائی گئی ۔