شہبازشریف کے منصب سنبھالتے ہی مسائل حل ہونا شروع ہو گئے: ذیشان رفیق
ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے جب سے وزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالا ہے تب سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہونا شروع ہو گئے ہیں اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف حاصل ہورہا ہے اداروں کی کارکردگی بہتر بنائی جارہی ہے جبکہ اضلاع کی سطح پر انتظامی امور بھی فعال بنائے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ جلد سے جلد یقینی بنایا جاسکے پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں غریب عوام مہنگائی کے جن کے ہاتھوں خوار ہوئے بیروزگاری نے ڈیر ے ڈالے اور معیشت تباہ ہوئی جس کے باعث عوام کو جن دشواریوں کا سامنا کرناپڑا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کی قیادت میں ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ۔