سیالکوٹ:زیر حراست ملز م کی مخالفین کو دھمکیوں کی ویڈیو ز وائرل
سیالکوٹ(نمائندہ خصوصی)تھانہ بیگووالہ پولیس کی حراست میں ٹک ٹاکر کی مخالفین کو دھمکیوں اور پولیس حراست میں سرعام ویڈیو ز وائرل ، تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ پولیس نے ملزم کو اپنی حراست میں لے رکھا ہے اور ملزم مون چیمہ کیخلاف گندم چوری اور زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے ۔ مون چیمہ ٹک ٹاکر بھی ہے اور پولیس حراست میں پولیس کی جانب سے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔ ملزم نے پولیس حراست میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانی شروع کر دیںہیں۔ ملزم کی حوالات کے اندر اور عدالت میں پیشی پر بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیںہیں۔ ویڈیو میں اپنے محالفین کو دھمکیاںبھی دی گئی ہیں۔