سیالکوٹ:باقیات کو لگائی جانے والی آگ سے کھڑی گندم جل گئی
سیالکوٹ(نامہ نگار) چنوں موم میں گندم کی باقیات کو لگائی جانے والی آگ سے ساتھ والے کھیت میں کھڑی گندم جل گئی۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں چنوں موم میں لیاقت کے ملازم بلو نے فصل گندم کی باقیات کو آگ لگائی جو پھیل کر سید الرحمن کے کھیتوں تک پہنچ گئی جسکے باعث اسکی فصل جل گئی۔