شریعت کونسل کامشاورتی اجلاس 12مئی کو ’’مری‘‘ میں طلب کر لیا : رویس خان ایو بی
سوہدرہ(نامہ نگار)پاکستان شریعت کونسل کے سر براہ مولانا مفتی محمد رویس خان ایو بی نے کونسل کے سالانہ مرکزی مشاورتی اجلاس 12مئی بروز جمعرات کو ’’مری‘‘ میں طلب کر لیا ہے۔ جس میں پاکستان شریعت کونسل کی گذشتہ سال کی کار کر دگی کا جائزہ لے آئندہ سال کے پرو گرامو ں کی تر تیب طے کی جائے گی اور موجو دہ صورت حال کے حوالہ سے اہم امور کے بارے میں پاکستان شریعت کونسل کے مو قف کا اعلان کیا جائیگا۔