سیالکوٹ دکان پر رکھا ڈرم الٹنے سے پٹرول سڑک پر پھیل گیا‘ علاقہ سیل
سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) پٹرول فروخت کرنیوالی دکان سے پٹرول ڈرم الٹنے کے باعث پٹرول سڑک پر پھیل گیا ، ریسکیو1122نے اطلاع ملنے پر علاقہ کا سیل کر دیا اور ٹریفک کی روانی روک دی ۔ ڈسکہ نسبت روڈ ر واقع پٹرول فروخت کرنے والی دکان میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر دکاندار نے ڈرم الٹا کیا تو سارا پٹرول سڑک پر گر گیا اور پھیل گیا ۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر علاقہ کو سیل کر دیا تاکہ کوئی چنگاڑی سے آگ نہ پھیل جائے ۔ریسکیورز نے ریت اور مٹی کا انتظام کر کے سڑک پرپھیلا دی ۔