وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی کوئی درخوست نہیں دی ، بلیک لسٹ میں نام ڈانا یا نکالنا ڈی جی ایف آئی اے کا اختیار ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے، شہباز شریف کے وکلا کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست ڈی جی ایف آئی اے کو نہیں دی گئی ، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی۔
بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل FIA کا اختیار ہے، شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئ درخواست DGFIA کو نہیں دی گئ ، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی، حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت کو رجوع کرے گی
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 8, 2021