وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور متعدد باہمی معاہدوں سمیت مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کااعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں ، جس میں دوطرفہ،علاقائی اوربین الاقوامی امورپرتفصیلی بات چیت کی گئی اور دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات کی مزیدمضبوطی پراتفاق کیا اور تمام شعبوں میں پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا،وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لئے نیک تمناﺅں کااظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہدکیجانب سے سعودی عرب کے دورے کی دعوت پر اظہار تشکر کیا ، ملاقات میں مضبوط اور تاریخی تعلقات،مشترکہ عقائد،اقدار،باہمی اعتماد پر گفتگو ہوئی،اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عوام کی طرف سے مقدس مقامات کی سرزمین سے خصوصی عقیدت کا اظہار کیا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان سیاسی،معاشی،تجارتی،دفاعی،سیکیورٹی تعلقات کومزید مضبوط بنانے پراتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر خصوصی زور دیا گیا، وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے مواقع بڑھانے پر زوردیتے ہوئے گرین سعودی عرب اورگرین مشرق وسطی کے اقدامات کوسراہا جبکہ ولی عہدکے ویژن اور 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،اعلامیے میں کہا ہے کہ دونوں رہنماﺅں میں انسانی وسائل شعبے میں زیادہ سے زیادہ باہمی فائدہ اٹھانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نے پاکستانیوں کی فلاح وبہبودکیلئے اقدامات پرسعودی قیادت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے ولی عہد کے کردار کو بھی سراہا،اعلامیے کے مطابق ملاقات کے بعدرہنماﺅں نے معاہدوں پردستخط کی تقریب میں شرکت کی، جس میں سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے ، کونسل وزیراعظم اورولی عہدکی زیرصدارت کام کرےگی، کونسل تعلقات کی ترقی کواسٹریٹجک سمت فراہم کرنے کیلئے تیار کی گئی ہے،دونوں رہنماﺅں نے خطے کی ترقی کیلئے سی پیک پربھی بات چیت کی، وزیراعظم نے کہا سی پیک دوطرفہ تعاون کوبڑھانے میں اہم کرداراداکرے گا،اعلامیے میں کہا گیا کہ رہنماﺅں نے متعدد باہمی معاہدوں،مفاہمت کی یادداشت پردستخط بھی کیے ، جس میں جرائم کےخلاف جنگ میں تعاون سے متعلق معاہدہ ، سزایافتہ افرادکی منتقلی سے متعلق معاہدہ شامل ہیں،منشیات کے ٹریفک کامقابلہ کرنے سے متعلق مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کئے گئے ، جس میں کیمیکل توانائی،پن بجلی گھر،مواصلات،آبی وسائل کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ 500ملین امریکی ڈالرتک کی مالی اعانت کیلئے فریم ورک کاایم اویوکیاگیا،دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کودورہ پاکستان کی دعوت دی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024