وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک کے حکمران رہنے والوں کو بھاگنے کی بہت جلدی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ملک کے حکمران رہنے والوں کو بھاگنے کی بہت جلدی ہے، ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے چور چوری کے بعد بھاگتا ہے۔ ان چوروں کی تیزیاں دیکھیں کہ ابھی عدالت کے آرڈر کی سیاہی خشک نہیں ہوئی اور روانگی کے لئے ایئرپورٹ پہنچ گئے، اب نہ ان کو کورونا کا ڈر آیا نہ ان کی کمر میں درد ہوئی اور نہ ہی انہیں وطن عزیز کے ہسپتال اور ڈاکٹر اچھے لگے لیکن الیکشن اور ووٹ لینے اور حکومت کرنے کے لئے یہ پھر پاکستان آ دھمکیں گے۔
یہ لوگ اس ملک کے حکمران رہے ہیں۔ اور ان کو بھاگنے کی کتنی جلدی ہے۔ ایسے بھاگ رہے ہیں راتو رات جیسے چور چوری کے بعد بھاگتا ہے۔ زرا چیک کریں کیسے ایک سرکاری افسر کو پریشرائز کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/mxSZO44FX6
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 7, 2021