پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسلم ابڑوکی بلاول بھٹوسے ملاقات،جلد پی پی میںشمولیت کاامکان
کراچی(وقائع نگار/عطاء اللہ ابڑو)پی ٹی آئی جیکب آبادسے منتخب ایم پی اے اسلم ابڑوکی بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹواورفریال تالپورسے ملاقات،پاٹی چیئرمین نے اسلم ابڑوکوباقاعدہ پیپلزپارٹی میں دعوت دیدی،سندھ سے اسلم ابڑوسمیت پی ٹی آئی کی دیگروکٹیں بھی جلد گرنے کاامکان تفصیل کے مطابق تحریک انصاف کے باغی ممبراورجیکب آباد سے تعلق رکھنے والے اسلم ابڑو نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اورجیکب آباد کے مسائل سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پررکن سندھ اسمبلی فریال تالپوربھی موجود تھیں۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسلم ابڑو کو پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت کی دعوت دی گئی اسلم ابڑوجلدہی اپنے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کاباقاعدہ اعلان کریں گے واضح رہے کہ صدارتی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے منتخب ایم پی اے محمداسلم ابڑونے سندھ اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان ،گورنرسندھ اورپارٹی کے مرکزی رہنمائوں سے علاقے میں ترقیاتی اورعوامی مسائل حل نہ ہونے پربرملا اپنے تحفظات کااظہارکیاتھا ۔