عید کی شاپنگ‘ جمعہ کے روز دکانوں پر رش‘ سماجی فاصلے نظر انداز
ملتان‘ ٹاٹیپور (نیوز رپورٹر‘ نامہ نگار) خریداری کا آخری دن، بازاروں میں عوام کا ہجوم امڈ آیا۔ کرونا کا خوف رہا نہ سماجی فاصلے کا خیال، ایس او پیز کا خیال کئے بغیر کپڑے جوتے اور جیولری کی دکانوں پر ٹوٹ پڑے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار منہ دیکھتے رہ گئے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب بھر کی طرح ملتان میں بھی بازار اور مارکیٹیں کھلے رہنے کا آخری دن تھا۔ جس کو غنیمت سمھتے ہوئے کرونا ایس او پیز کی پرواہ کئے بغیر بازاروں میں خریداروں کا جم غفیر امڈ آیا۔ ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر گزشتہ روز مرد و خواتین کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف رہی۔ اس دوران بازاروں میں موجود پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہ کی گئی۔ جس کی وجہ سے عوام نے بلا خوف و خطر خریداری کی اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی۔ٹاٹیپور میں عید کی شاپنگ کے چکر میں عوام نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اْڑاتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی ہیں انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے سنجیدہ افراد نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔