دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کر گئی،امریکا میں 2448 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جس کےبعد اموا ت کی تعداد 79ہزار سے زائد ہو گئیں۔اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 56ہزار سے زائد ہو گئی،اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 26ہزار سے زائد ہو گئیں،اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 15ہزار سے زائد ہو گئی،اٹلی میں مزید 274 افراد ہلاک ہوئے جس سے ہلاکتیں 29ہزار سے زائد ہو گئیں۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار سے بڑھ گئی،برطانیہ میں کورونا سے مزید 539 افراد ہلاک ہوئے جس سے ہلاکتیں 30 ہزار سےتجاوز کر گئیں،بیلجیم میں کورونا وائرس سے 8415 جبکہ جرمنی میں 7357 افراد ہلاک ہوئے،نیدر لینڈ میں کورونا وائرس سے 5288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، برازیل میں 8609،ترکی 3641،سویڈن3040، سوئٹزرلینڈ میں 1810 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کینیڈا میں 4404، میکسیکو 2704،پرتگال 1105 ،انڈونیشیا میں 930 افراد ہلاک ہو چکے،آئرلینڈ میں کورونا سے 1403،بھارت 1889،روس 1625، آسٹریا میں 609 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،ترکی میں کورونا وائرس سے مزید 57 اموات رپورٹ ہوئیں جس سے ترکی میں کورونا سے اموات کی تعداد 3ہزار 641 ہو گئی۔حکام نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ 13 لاکھ 41ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024