نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ذہنی طور پر معذور بچے کو گھر والوں سے ملا دیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ذہنی طور پر معذور بچے کو گھر والوں سے ملا دیا خانقاہ ڈوگراں کے قریب موٹروے پولیس نے دوران گشت ایک سات سالہ بچے کو سڑک پر پریشان حال پھرتے دیکھاجس سے پوچھ گچھ کی گئی تو معلوم ہوا کہ بچہ ذہنی طور پر معذور ہے اور اپنا پتہ بتانے سے قاصر ہے اس صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کر دی گئی اور کافی تگ و دو کے بعد بچے کے گھر والوں کو تلاش کر لیا گیا