وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ نوجوانوں کی فعال شرکت کے بغیر ترقیاتی عمل نامکمل رہے گا۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ہارورڈ کلب اسلام آباد کے صدر محمد علی نیکوکارا کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔وزیراعظم نے کہاکہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ نوجوانوں کو ملک کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت قومی مسائل کے حل کیلئے نوجوانوں کی تجاویزکا خیرمقدم کرتی ہے ۔وفد نے وزیراعظم کو قومی معیشت فوجداری نظام انصاف ' توانائی کے شعبے اور لاجسٹکس تعلیمی اصلاحات قومی شناخت کو اجاگر کرنے اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے امکانات کے حوالے سے سفارشات پیش کیں ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024