نئے بلدیاتی نظام سے انتظامی اور مالیاتی امور کی نچلی سطح پر منتقلی یقینی بنائی جائے گی:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی حکومتوں کے نئے نظام سے انتظامی اور مالیاتی امور حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقلی یقینی بنائی جائے گی۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے پنجاب میں مقامی حکومتوں کے نظام کاخیرمقدم کیا ہے کیونکہ حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کےلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف پارلیمنٹ میں صبرو تحمل کا مظاہرے کرے اور حکومتی ارکان کو بغور سنے۔