جنوبی پنجاب محاذ کے 18 سے زائد اراکین اسمبلی نےپی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا:فواد چوہدری
رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب محاذ کے 18 سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا‘ عمران خان کے پیش کردہ گیارہ نکات میں بھی جنوبی پنجاب کا معاملہ شامل ہے‘ ہم یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ ہم انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ منگل کو ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ کے اٹھارہ سے زائد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا یہ ایک بڑی کامیابی ہے پاکستانی اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لئے۔ عمران خان یہ واضح واضح کرچکے ہیں کہ ہم جنوبی پنجاب کو ایک علیحدہ صوبہ بنانے کی تائید کرتے ہیں۔ عمران خان کے پیش کردہ گیارہ نکات میں بھی جنوبی پنجاب کا معاملہ شامل ہے۔ ہم یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ ہم انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں ایک صوبہ 61فیصد آبادی پر مشتمل ہو۔