اڈیالہ روڈ، داہگل کے مقام پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف 18 مئی کو گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈی اے نے اڈیالہ روڈ پر واقع داہگل کے مقام پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف 18 مئی کو گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جس میں غیر قانونی تعمیرات گرانے یا سیل کرنے کی کارروائی ہوگی آر ڈی اے نے اپنے اس آپریشن کیلئے پولیس کی دو رزیرویں مانگی ہیں اور سی پی او خط لکھا ہے کہ اس آپریشن کے دوران سخت مذاحمت کا اندیشہ ہے چنانچہ تھانہ صدر بیرونی کے اس ایریا میں آر ڈی اے کی آپریشن ٹیم کو پولیس کی دو رزیرویں دی جائیں کیونکہ قبل ازیں چھ ستمبر2017 ء کو بھی آپریشن نامکمل رہا تھا ۔