اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات خصوصی عدالت نمبر 3 منتقل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) عدالت عالیہ کے احکامات پر انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالتوں نے اغوا برائے تاوان اور پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات کو خصوصی عدالت نمبر 3 میںمنتقل کر تے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ۔پیر کو عدالت نمبر1 نے ملزمان منیر وغیرہ کیخلاف اغوا برائے تاوان کیس ،عدالت نمبر2نے ملزمان تلاوت خان اور سہیل کیخلاف اغوا برائے تاوان کے مقدمات اور ملزمان اسامہ ندیم وغیرہ کیخلاف پولیس مقابلہ کیس بھی عدالت نمبر 3میں منتقل کر دیئے ۔