نیو اسلام آباد ائرپورٹ ، پی آئی اے کو طیاروں کی ٹیکنیکل دیکھ بھال کیلئے دو کنٹینروں پر مشتمل ورکشاپ فراہم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے کو اپنے طیاروں کی ٹیکنیکل دیکھ بھال کیلئے دو کنٹینروں پر مشتمل ورکشاپ مہیا کردی گئی جس سے پی آئی اے کا ٹیکنیکل سٹاف بھی ششدر رہ گیا کنٹینروں میں ورکشاپ کی سہولت ائرپورٹ کی تاریخ میں انوکھا واقعہ ہے ۔