منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسد عباس جرم ثابت نہ .ہونے پربری
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسد عباس کو استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ کرنے پربری کر دیا۔پیر کو عدالت نے ناکافی شہادت اور استغاثہ کی جانب سے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کر دیا۔ ،ملزم کیخلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے منشیات برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا ۔