خاتون قانون دان حنا جیلانی کا صباحت ریاض کے ہمراہ دورہ اڈیالہ جیل
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) معروف خاتون قانون دان حنا جیلانی نے پیر کے روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صباحت ریاض بھی جیل کے دورے میں ان کے ہمراہ تھیں اڈیالہ جیل آمد پر سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل نے ان کا خیر مقدم کیا سینئر قانون دان حنا جیلانی ایڈووکیٹ نے جیل میں خواتین وارڈ ، کچن اسیران ، نوعمر وارڈ ، جیل ہسپتال اور بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران سے ان کے مسائل معلوم کئے حناء جیلانی ایڈووکیٹ نے نوعمر وارڈ میں ویمن ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر انتظام چلنے والی الیکٹریکل ، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ ٹیویٹا کی جانب سے خواتین وارڈ میں قایم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاس کا بھی معائنہ کیا انہوں نے جیل میں صفائی ستھرائی ، نظم و ضبط اور جیل انتظامیہ کی طرف سے اسیران کیلئے قائم کی گئی لائبریری ، قرشی فری ڈسپنسری ، واٹر فلٹریشن پلانٹ ، پی سی او سینٹر اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کی جانب سے جیل میں اسیران کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو سراہا۔