گورنر سے پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین کی ملاقات‘ نوجوانوں کے مسائل سے آگاہ کیا
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین سلیم شہزاد نے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے ملاقات کی اورانہیں نوجوانوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیاکہ ان کے روزگار کابندوبست کیا جائے اورایسی سکیم متعارف کرائی جائے جس سے وہ باعزت روزگار کماسکیں گورنر پنجاب نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس بارے میں ان کی تجاویز پر غور کریں گے۔