ایشین کپ فٹبال: فاتح ٹیم کو 5 رنر اپ ٹیم کو 3ملین ڈالر انعام ملے گا
دبئی(آئی این پی) اے ایف سی 2019ایشین فٹبال کپ کی فاتح ٹیم کو 5ملین ڈالر انعامی رقم ملے گی جب کہ رنر اپ سائیڈ 3ملین ڈالر کا کیش ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔ایونٹ کا افتتاحی معرکہ آئندہ برس 5 جنوری کو ابوظہبی کے زید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم پر میزبان یواے ای اور بحرین کے درمیان کھیلا جائیگا، ایونٹ کے ڈرازکی تقریب گزشتہ دنوں منعقد کی گئی۔اس موقع پر ایشین کپ کی نئی ٹرافی کی رونمائی اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور یواے ای کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر زوہیر باخیت کے ہاتھوں ہوئی۔