قائداعظم ٹرافی وہیل چیئرز کرکٹ چیمپئن شپ آج شروع ہو گی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی وہیل چیئرز کرکٹ چیمپئن شپ آج سے ملتان میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان وہیل چیئرزکرکٹ ایسوسی ایشن اور نیو سہارا سپیشل سپورٹس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ٹی 10 مقابلے گورنمنٹ مسلم سکول کے نشتر روڈ گرائونڈ پر کرائے جائیں گے۔