قتل کا بدلہ، خاندانی تنازع، باپ بیٹے سمیت 3 افراد گولیوں کی نذر
ملتان‘ ظریف شہید‘ شجاع آباد ‘ کوٹ اسلام (نامہ نگار‘ خبرنگار‘ نمائندہ نوائے وقت) قتل کا بدلہ اورمقدمہ بازی کی رنجش باپ بیٹے سمیت3 افراد موت کے گھاٹ اتار دئیے گئے ۔تفصیل کے مطابق کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقہ قصیرپور کے رہائشی50 سالہ اللہ بخش اور اس کا 22سالہ بیٹا محمدامین شجاع آباد سے قصیر پور اپنے گھر جارہے تھے کہ کیسر پور کے قریب مسلح ملزمان محمداقبال ‘عابدنون‘ دو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے اللہ بخش اور محمدامین موقع پرہی جابحق ہوگئے ملزمان نے باپ بیٹے کو قتل کرنے کے بعدان کی موٹرسائیکل کو آگ لگائی اور موقع سے فرار ہوگئے تھانہ صدر پولیس نے موقع پہنچ کر نعشوںکو قصبے میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر اللہ بخش کے لواحقین نے صحافیوںکو بتایاکہ ملزمان کو شک تھاکہ اللہ بخش اور محمدامین نے محمداقبال اور عابد نون کے بھائی صابر کو قتل کیا تھا جسکی بنا پر ملزمان نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اللہ بخش اورا سکے بیٹے کو قتل کیا۔کوٹ اسلام سے نامہ نگار کے مطابق نورنگ ہراج سکنہ عبدالحکیم گزشتہ روز کبیروالا عدالت میں پیشی کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ کوٹ اسلام کے نواحی اڈہ جھلار مدینہ کے نزدیک اس کے ہمراہ پیشی سے واپس آنے والے مخالفین اعظم دویگر نے اس پر فائرنگ کردی جس سے نورنگ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا قتل کی وجہ خاندانی دشمنی بتائی جاتی ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔