نواں کوٹ: چند روز قبل کھانا پکاتے ہوئے جھلسنے والی خاتون دم توڑ گئی
لاہور (نامہ نگار)نواں کوٹ کے علاقہ میںچند رووز قبل گھر میں کھانا پکانے کے دوران آگ لگنے سے جھلس کرزخمی ہونے والی 65سالہ خاتون گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چندر وز قبل گھر میں کھانا پکاتے ہوئے 65سالہ خالدہ آگ کی زد میں آ کر جھلسنے سے شدید زخمی ہو گئی تھی۔اسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرادیا گیا تھا۔ جہاں وہ گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ہے۔