حمید نظامی کاروان صحافت کے سالاراعلیٰ اور جمہوریت کے عظیم مبلغ تھے،عبدالحفیظ لون
ملتان(نوائے وقت نیوز) حمید نظامی مرحومہ کارواں صحافت کے سالاراعلیٰ اورتحریک پاکستان کے عظیم مجاہد تھے۔وہ حق گوئی اورجرات کے پیکرتھے۔ان خیالات کا اظہار نوجوان کی عالمی وسماجی تنطیم پاکستان ویلفیئر کونسل راولپنڈی ،ٹوکیو کے بانی ومرکزی صدربین الاقوامی سماجی کارکن روٹری انٹرنیشنل کے ایوارڈ یافتہ جاپان اور تھائی لینڈ کی سماجی شخصیت عبدالحفیظ نون (جاپان والا)نوائے وقت کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان ہائوس ٹوکیو میں خصوصی اور اجلاس کی صدارت کی۔جس میں کونسل کے عہدیداران،ممبران اور مجلس عملا کے ارکان نے شرکت کی۔خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحفیظ لون (جاپان والا)نے کہا ہے کہ حمیدنظامی (مرحوم)نے تحریک پاکستان میں ناقابل فراموش کردارادا کیا۔انہوںنے استحکام پاکستان کیلئے دن رات کام کیا۔حمید نظامی مرحوم صحافت میں جرات اور دلیری کی نئی تاریخ رقم کی۔انہوں نے کہاکہ مجید نظامی نے ہمیشہ اصولوں پرکاربند رہتے ہوئے بے باک صحافت کی ہے ۔نوائے وقت نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی ہے ۔ان دوعظیم بھائیوں کی وفات کے بعد کامشن آج رمیزہ مجید نظامی نے جاری رکھا ہوا ہے۔