شجاع آباد : مردہ مرغیاں پھینکنے سے نہری پانی زہریلا‘ علاقہ میں تعفن
شجاع آباد(خبرنگار) پولڑی مالکان نے مردہ مرغیوںکے ہزاروں گٹو نہر وں میں پھینک دیئے بستی داد کے مکینوںکا احتجاج وبائی امراض پھوٹ پڑے نہری پانی زہر بن گیا پانی پینے سے متعدد جانور ہلاک ہوگئے۔ نہر سے ملحقہ آبادی کے شہریوںکا سانس لینا محال نقل مکانی کرنے پر مجبور۔ تفصیل کے مطابق بستی داد کے قریب نہر میں پولڑی مالکان نے بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونیوالی ہزاروں مردہ مرغیوںکو گٹو میں ڈال کر نہر میں پھینک دیا جس کی وجہ سے نہر کا پانی زہریلا ہوگیا زہریلا پانی پینے سے کاشتکاروںکے متعدد جانور ہلا ک ہوگئے جبکہ ان مردہ مرغیوں کی بدبو سے علاقہ میں وبائی امراض پھیل گئے بستی داد کے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور یہاں کے اکثر لوگ علاقے سے نقل مکانی کررہے ہیں کیونکہ پولڑی مالکان کی طرف نہر میں مردہ مرغیوںکو پھینکنے کا سلسلہ عرصہ دارز سے چل رہاہے یہاں کے شہریوں نے متعدد بار مقامی انتظامیہ کو اس بارے اطلاع دی لیکن انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہ کی بدبو ہونے کی وجہ سے کاروباری زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے جبکہ سی پیک پر کام کرنیوالے مزدور بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔ جس پر اہل علاقہ جس میں محمد سعید‘ رفیق احمد‘ لیطف احمد‘ افصل‘ عاشق‘ رفیق‘ شوکت‘ نذیر احمد‘ شفیق‘ یوسف‘ اللہ ڈتہ ‘ اللہ ڈوایا‘جاوید‘ شریف‘ امانت علی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سمیت چیف جسٹس سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔