خانیوال: پسند کی شادی میں ناکامی پر جوڑے نے خود کشی کرلی
خانیوال، کسووال (اے این این+ نامہ نگار) پسند کی شادی میں ناکامی پر لڑکے اور لڑکی نے خود کشی کرلی۔ تھانہ وجھیانوالہ کے نواحی گائوں 90 پندرہ ایل کے 20 سالہ خاور جاوید یونس اور91 پندرہ ایل کی 16 سالہ عائشہ بی بی ایک دوسرے کو پسند کرتے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔دونوں کے گھر والے مخالفت کرتے تھے۔ دونوں نے ایک دفعہ بھاگ کر شادی کی کوشش بھی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی۔ عائشہ کی 11 مئی کو شادی طے تھی۔ گزشتہ شب دونوں نے زہریلی گولیاں کھالیں۔گھر والے دونوں کو ہسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑگئے۔ علاوہ ازیں کسووال کے نواحی گائوں 30/11-L کا لطیف مسیح کام پر گیا ہوا تھا کہ اسکی بیوی رضیہ بی بی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ تاہم خودکشی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔