علی گڑھ، کشیدگی کیلئے اکسانے کے الزام میں انتہا پسند تنظیم کے 2 ارکان گرفتار
نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کے شہر علی گڑھ کی تاریخی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر کو لے کر شروع ہونے والے تنازع میں تصادم و کشیدگی کے لیے اکسانے والے ہندو انتہا پسند تنظیم کے 2 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے مبینہ طو (صفحہ6بقیہ 50)
ر پر سوشل میڈیا پر آگ بھڑکانے والا مواد پوسٹ کرکے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث انتظامیہ کو شہر میں انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کرنا پڑی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ روز شام کے وقت چند نوجوانوں کی جانب سے حساس علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر جلوس نکالنے اور بعد ازاں ورشنے ڈگری کالج سے جلوس نکالنے کی ناکام کوشش کے بعد شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔
علی گڑھ