ادب کا نوبل انعام دینے والی سویڈش اکیڈمی نے جنسی سکینڈل میں ملوث 4 ارکان کو جبری رخصت پر بھیج دیا
سٹاک ہوم (اے ایف پی) ادب کا نوبل انعام دینے والی سویڈش اکیڈمی نے جانی سکینڈل میں ملوث چار مستقل ارکان کو جبری رخصت پر بھیج دیا۔ کمیٹی گزشتہ نومبر سے اضطراب میں مبتلا ہے کیونکہ ’’گلوبل سی ٹی‘‘ پر 18 خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ انکے ساتھ اکیڈمی کی ایک انتہائی بااثر شخصیت نے زیادتی کی ہے۔ اسکے بعد سے اکیڈمی معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کر رہی ہے مگر چھ خواتین نے طریقہ کار سے اختلاف کرتے ہوئے اکیڈمی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔