سرگودھا: ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 27کارکنوں کیخلاف مقدمات کی سماعت 14مئی تک ملتوی
سرگودھا (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور ان کے 207کارکنان کے خلاف سرگودھا کے تھانہ بھیرہ ، میانوالی کے تھانہ واں بھچراں اورخوشاب کے تھانہ قائد آباد کی حدود میں جلائو، گھیرائو، توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمات کی سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی‘ تین گواہان کی شہادت قلم بند کر کے مزید گواہان کو شہادت کے لئے طلب کر لیا گیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے تین گواہان کی شہادت قلم بند کیں، ان مقدمات میں سے تھانہ بھیرہ کے مقدمہ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔