جھنگ: پریذائیڈنگ افسر پر حملے کے الزام میں سابق رکن پنجاب اسمبلی نے گرفتاری دیدی

مئی 08, 2018

جھنگ(نامہ نگار)سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ گرفتار کرلیے گئے۔ ق لیگ کے ٹکٹ پرمنتخب ہونے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں گرفتاری دی جنہیں بعد میں جھنگ جیل بھیج دیا گیا۔ جنرل الیکشن 2008میں پریذائیڈنگ آفیسر نے اپنے اختیارکے تحت فیصل جبوآنہ اور ان عزیز کو موقع پرسزا سنائی تھی فیصل حیات جبوآنہ اور ان کے عزیز کو پریذائیڈنگ افسر پر حملے کے الزام میں ایک ماہ قید کی سزا ہوئی تھی فیصل جبوآنہ ق لیگ کے دور میں پنجاب اسمبلی کے سب سے کم عمر ممبر رہے۔ خاندانی ذرائع کاکہناہے کہ سزاء کے خلاف اپیل کیلئے سرنڈر کرنا ضروری تھا فیصل جبوآنہ نے فیصلہ کے احترام میں گرفتاری دی۔

مزیدخبریں