یمن: اتحادی فوج کے فضائی حملے، جھڑپیں، 2 حوثی کمانڈروں سمیت 30 سے زائد جنگجو ہلاک
صنعائ(این این آئی)یمن میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ تعز صوبے کے علاقے البرح میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں میں باغی حوثی ملیشیا کے کم از کم 30 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں المخا کے محاذ پر حوثی نشانچیوں کا کمانڈر ابوناصر الحمزی بھی شامل ہے۔ ادھر ملحقہ محاذ مقبنہ میں بھی اتحادی طیاروں نے حوثی کمانڈر ابو الفضل الکیدانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں مذکورہ کمانڈر اپنے کئی ساتھیوں سمیت جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق الحدیدہ صوبے کے جنوب میں حیس ضلعے میں یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں کی حوثی ملیشیا کے ساتھ شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ دوسری جانب عرب اتحاد کے طیاروں نے یمن کے وسطی صوبے البیضاء میں باغی ملیشیا کے جتھوں اور ٹھکانوں کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں السوادیہ کے ضلع میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے جب کہ جنگی ساز و سامان تباہ ہو گیا۔
یمن‘ جھڑپیں