احسن اقبال پر حملے میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ‘ بلاو ل بھٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ پر حملہ ریاست کو کھلا چیلنج ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ احسن اقبال پر حملے میں ملوث ملزمان کو اپنے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی جلد صحتیابی کے لیئے بھی دعا کی۔
بلاول بھٹو