عدالت کی شرجیل انعام کی صحت سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال پر سخت برہمی
کراچی (وقائع نگار ) عدالت احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال پر سخت برہمی کا اظہا رکرتے ہوئے انہیں تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ پیش نہ کرنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال پر سخت برہمی کا اظہا ر کیا ۔ عدالت نے جیل سپرنٹینڈنٹ اور ڈائریکٹر جناح اسپتال کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ تین دن میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ تین دن میں پیش کریں ۔
عدالت برہمی