14مئی کو امریکی سفارتخانہ القدس منتقل ہوجائیگا: شہر ارنونا میں سائن بورڈ آویزاں
غزہ (سہنوا) فلسطینی کمیٹی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے وہ امریکی سفارتخانہ کی القدس منتقلی کے اعلان کو مسترد کرے۔ گریٹ مارچ فار ریٹرن، نامی تنظیم نے ترجمان نے یہ بات کہی، اسلامی جہاد ترجمان نے کہا 14 مئی فیصلہ کن دن ہے۔ 30 مارچ سے لیکر اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 47 فلسطینی شہید اور 7 ہزار زخمی ہوگئے ہیں ادھر القدس کے نواحی شہر ارنونا میں میونسپل ورکرز نے گلیوں میں سائن بورڈ نصب کردئیے جن پر لکھا ہے 14 مئی کو القدس میں امریکی سفارتخانہ منتقل ہو جائیگا۔
فلسطینی کمیٹی